ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’پدماوتی ‘‘ پر دھمکیوں سے ملک کی شبیہ ہوئی خراب: کانگریس

’’پدماوتی ‘‘ پر دھمکیوں سے ملک کی شبیہ ہوئی خراب: کانگریس

Tue, 28 Nov 2017 00:02:59    S.O. News Service

جمشید پور،27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا). کانگریس نے پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور اداکارہ دیپکا پادوکون کو جسمانی ضررپہنچانے والی دھمکی کو ’’طالبانی فرمان‘‘قرار دیا اور کہا کہ ایسی دھمکیوں سے ملک کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔ کچھ لیڈروں اور گروپوں نے مبینہ طور پر بھنسالی اور فلم کی اہم اداکارہ دیپکا کا سر قلم کرنے کے لئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اگرچہ مورخین میں بھی اس پر اتفاق نہیں ہے کہ ملکہ پدماوتی کا وجود تھا یا نہیں۔اے آئی سی سی کے ترجمان ڈاکٹر اجے کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر آپ کو فلم پسند نہیں تو اسے مت دیکھئے. لیکن فلم کے آرٹسٹ اور ڈائریکٹر کو تشدد آمیز دھمکی دینے سے بیرون ملک میں ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔کمار نے کل شام کہا کہ ہم نے ایسے بیان دیکھے اور سنے ہیں جن سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت طالبانی ملک بن گیا ہے۔‘‘ پدماوتی ‘‘ کے ریلیز پر کچھ ریاستوں کی طرف سے پابندی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سی بی ایف سی کو فلم کے ریلیز پر فیصلہ لینے کا حق ہے۔


Share: